17 جنوری 2012 - 20:30

پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خان پور رحیم یار خان میں چہلم سید الشہداء کے جلوس میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے .

ابنا: علامہ سید ساجد علی نقوی نے خان پور رحیم یار خان میں چہلم سید الشہداء کے جلوس میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے . جس میں عزاداران مظلوم کربلا کی ایک بڑی تعداد شہید اور کثیر تعداد میں افراد زخمی ہوئے لیکن انتظامیہ اس کو فقط ایک حادثہ بتا کر اپنی ذمہ داری سے کنارہ کشی کرتی رہی اور عزادارن کو ہراسان کرتی رہی ہے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا یہ حادثہ ایک منصوبہ بندی کے تحت کرایا گیا ہے جس کی ذمہ دارنہ تحقیقات کراکے اس واقعے کے اصل مجرموں کو آشکار کر کے ان کو گرفتار کیا جائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور پس پردہ پشت پناہوں کے چہروں کو بے نقاب کیا جائے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کے ساتھ زخمیوں کیلئے جلد شفا یابی کیلئے دعا فرمائی۔........

 /169